۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام مختلف اضلاع میں پری بورڈ امتحانات کا انعقاد

حوزہ/ پری بورڈ امتحان کا انعقاد کچہ پکہ کوہاٹ، اسلامیہ پبلک ہائی سکول کریز اورکزئی اور پاراچنار دی سٹی نالج سکول اینڈ کالج میں کیا گیا۔ امتحانات میں نویں اور دسویں جماعت کے 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، پشاور ڈویژن ادارہ بولڈ کے زیر اہتمام امسال بھی پورے پشاور ڈویژن میں پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد طلباء کو سالانہ امتحان کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ وہ اچھے نمبر حاصل کر کے اچھے کالجز میں داخلہ لے سکیں۔

آئی ایس او میڈیا سیل کے مطابق پری بورڈ امتحان کا انعقاد کچہ پکہ کوہاٹ، اسلامیہ پبلک ہائی سکول کریز اورکزئی اور پاراچنار دی سٹی نالج سکول اینڈ کالج میں کیا گیا۔

امتحانات میں نویں اور دسویں جماعت کے 500 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .